کمپیوٹر اس وقت انسانی زندگی کا جزو لاینفک بن چکا ہے آج زندگی کا کوئی شعبہ اور میدان اس کی دسترس سے باہر نہیں ہے چونکہ کمپیوٹر دینی ،تعلیمی اور تبلیغی سر گرمیوں میں بہترین معاون اور تصنیفی اور تالیفی امور کو سر انجام دینے میں مدد گار ثابت ہوا ،متعدد علوم و فنون کے فروغ میں اس کے صحیح و مثبت استعمال سے جو ترقی ہوئی ہے چند سال قبل اس کا تصور بھی نہیں تھا اس لیے طلباٗ کو دور جدید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم سے روشناس کرانا اہم تقاضا ہے اسی بنیاد پر ادارے نے ایک کمپیوٹر لیب کا انتظام کیا ہے جو جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی نصاب کی تکمیل اور پریکٹس کروائی جاتی ہے ۔
شعبہ کمپیوٹر میں داخلہ کا طریقہ
شعبہ کمپیوٹر میں داخلہ کے لیے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے ۔ داخلہ کے لیے ضروری ہے کہ تحریری امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہو ۔ تعلیمی اوقات کے علاوہ خارجی اوقات میں بھی حاضر رہ کر اپنے کام میں مشغول رہنا چاہیے ۔ ہر لیکچر میں حاضری ضروری ہے ورنہ داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا ۔ کمپیوٹر ٹیوٹر جن طلباٗ کی صلاحیت کی تصدیق کرے گا ان کو ہی داخلہ دیا جائے گا۔ مقررہ تعداد سے زائد کسی طالبعلم کا داخلہ ممکن نہیں ہو گا ۔
قواعد وضوابط
کمپیوٹر لیب میں کھانے پینے کی بالکل اجازت نہیں ہے ۔ کمپیوٹر لیب میں سفٹ وئیر کاپی کرنے اور موبائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔ کمپیوٹر لیب استعمال کرتے ہوئے طلباٗ انٹر نیٹ کی سہولت کا استعمال نہیں کر سکتے ۔ کمپیوٹر لیب میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے ۔ دوران کلاس ظلباء کا وردی کمپیوٹر لیب میں کلاس شیڈول کے مطابق ہوا کرےگی ۔اس کے علاوہ خصوصی لیکچر ز ، سیمنار اور ورکشاپس کا اہتمام بھی ہوتا ہے یس کے شیڈول سے طلباءکو آگاہ کردیا جاتا ہے اور شیڈول دروازے پر چسپاں کر دیا جاتا ہے ۔معمولی خلاف ورزی پر طالبعلم کو کلاس سےنکال دیا جائے گااور طالبعلم کو اپنے رویے کا جرمانہ ادا کرنے کا ضرورت ہوگی۔ کمپیوٹر لیب کے سامان کو نقصان پہنچانے کی صورت میں سزا لیب انچارج کی طرف سے مقرر کی جائے گی ۔ نقصان کے ازالہ اور مقررہ مدت تک داخلہ معطل کردیا جائے گا۔