میسرسہولیات

لائبریری ۔جامعہ کی لائبریری میں مختلف موضوعات پر کتابوں کا ایک بڑا ذخیرہ ہے نیز موسوعات ،متعدد زبانوں کے لغات اور معاجم موجود ہیں ۔تعلیمی میدان میں نت نئی ایجادات سے کافی تبدیلی اور غیر معمولی ترقی ہوئی ہے ۔

متعدد الیکٹرانک وسائل تعلیم نے حصول علم کو آسان کر دیا ہے ،حصول کامیابی کے لیے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے طلباء کو روشناس کرانے اور اس سے استفادہ حاصل کرنے کے یے لائبریری کے کمپیوٹر سیکشن میں ایسے پروگرام مہیا کیئے گئے ہیں جس سے طلباءکسی موضوع یا حوالہ کو آسانی سے تلاش کر سکتے ہیں

۵۰۰فٹ گہرا بور کر کے صاف ستھرا اور عمدہ پانی حاصل کیا گیا ہے نیز واٹر فلٹر لگایا گیا ہے جس کے ساتھ ٹھنڈے پانی کے واٹر کولر نسب ہیں الحمد للہ اب پانی کی قلت نہیں رہی ۵۰۰۰۰ گیلن کا ٹینک موجود ہے جو بجلی کی بندش میں بھی کفائت کرتا ہے

جامعہ کے صحن میں کھیل کود کے لیے والی بال ،کرکٹ ،فٹ بال اور بیڈ منٹن کا انتظام ہے ۔

طلباء کے مطعم کے لیے ایک خوبصورت ہال مختص کیا گیا ہے جہاں طلباء کو صبح کا ناشتہ دوپہر اور شام کا کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے ہال میں ۵۰۰ طلباء کی بیک وقت کھانا کھانے کی گنجائش موجود ہے ،طلباء کھانا بیٹھ کر سنت کے مطابق تناول کرتے ہیں ۔جامعہ میں ایک کینٹین بھی ہے جہاں کھانے پینے اور روز مرہ کےاستعمال کی ضروری اشیائ ملتی ہیں ۔

لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جدید ترین اسٹینڈ جنریٹرز کی سہولت موجود ہے ۔

طلباء کی کارکردگی کے حوالہ سے باقاعدہ والدین کے ساتھ رابطہ کیا جاتا ہے اور والدین کو طالبعلم کی امتحانی اور روزانہ کی بنیاد پر حاضری رپورٹ سے باخبر رکھا جاتا ہے۔ جس کے لئے آن لائن پورٹل موجود ہے ۔ والدین اپنے بچوں کی کارکردگی رپورٹ انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے معلوم کر سکتے ہیں
واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کی سہولت بھی اعلٰی کارکردگی کے حصول میں بہترین معاون ہے