بانی ادارہ جامعۃ المصطفٰی
عالمی مبلغِ اسلام پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کا شمار عہد موجود کی عظیم مذہبی ،روحانی ،فکری اور معتدل شخصیات میں ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے تبحّرِ علمی اور اعتدال پسندانہ اصلاحی و فکری انداز بیان کے باعث مسلم معاشرے میں منفرد مقام حاصل ہے۔ آپ وطن عزیز کے مختلف شہروں ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور مختلف تعلیمی حلقہ جات میں کتاب و سنّت کے ابلاغ کے ساتھ ساتھ دنیا کے 5 براعظموں میں تبلیغی اسفار کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پیغام کا ابلاغ ان کا بہت بڑا اعزاز ہے۔
خواجہ میاں محمد جی مصطفائی رحمۃ اللہ علیہ اور اپنے مرشد و مربی خواجہ دین محمد مصطفائی رحمۃ اللہ علیہ سے طریقت و تصوف اور سلوک و معرفت کا حصول اور اخذ ِ فیض کیا ۔
آپ نے علم الحدیث ، علم التفسیر ، علم التصرف ، علم اللغۃ والادب علم الصرف و النحو ، علم البلاغۃ او دیگر مروجّہ علوم اور منقولات و معقولات کی تعلیم وقت کے جیّد و مستند اساتذہ کرام سے حاصل کرنے کے بعد مسند ِ تدریس سنبھالی اور ہزاروں تشنگان ِ علم کو سیراب کیا الحمد اللہ ! یہ سلسلہ تا ہنوذ جاری و ساری ہے۔ آپ کا وجود عہد حاضر میں ملت اسلامیہ کے تابندہ و روشن مستقبل کی نوید ہے۔ اسلام کی نشاءۃ و نہضت وحدت ِ ملت اور اصلاح ِ امت کا جذبہ آپ کے سینے میں ہمیشہ موجزن رہتا ہے ۔ آپ صحیفئہ رحمت قرآن مجید اور محبت رسول ﷺ کے ذریعے وقارِ اُمت کی بحالی کاخواب دیکھتے ہیں اورتعبیر پانے کیلئے جہد مسلسل پر یقین رکھتے ہیں۔
ادارۃ المصطفٰی انٹر نیشنل ، مرکز مصطفٰی ، جامعۃ المصطفٰی ، الکلیۃ المصطفویۃ للبنات ، المصطفٰی اسلامک سنٹرز ، المصطفٰی ویلفیئرٹرسٹ اور العقاب انٹر نیشنل اسی جہد مسلسل کے منزل نواز راستے ہیں
Other Projects
Projects Running Under Supervision