جامعۃالمصطفٰے گوجرانوالہ
جامعۃالمصطفٰی ترویجِ شریعت واحیائے سنت کی عظیم روحانی تحریک اِدارۃالمصطفٰی کے زیرِاہتمام چلنے والی وہ مثالی درسگاہ ہے جو اسلام کی اوّلین درسگاہ صفّہ کا نظریاتی و فکری تسلسل ہے۔ فہم اوردینِ اسلام کی صحیح ونتیجہ خیز تعلیمات کی نشرواشاعت کےساتھ اِصلاحِ اُمت کا جذبہ لئے عالمی مبلغِ اسلام پیرزادہ محمدرضاثاقب مصطفائی نے محبت، پیار، خلوص وللّٰہیت کی جو شمیں جلائی تھیں الحمدللہ! آج چراغِ ہدایت کی صورت ہزاروں متلاشیانِ حق کو صراطِ مستقیم کی طرف لےجاری ہیں۔
یہ ایک ایسی عظیم درسگاہ ہے جس کا مقصدعصرِ موجود میں درپیش مسائل اور چیلنجزکوسامنے رکھتے ہوئے تعلیمات اسلامیہ کو جدید اُسلوب اورتقاضوں کے مطابق پیش کرنا ہے۔فرقہ واریت،شدت پسندی وباہمی مسلکی تعصّبات سے پاک اسلامی تعلیمات کےساتھ ساتھ جدیدعصری علوم وفنون سےآگاہی اِس درسگاہ کے خواص میں شامل ہے