سر پرست ،والدین کے لیے ضروری ہدایات
۱۔ مہینہ میں ایک بار جامعہ آکر اپنے بچے کی تعلیمی کیفیت معلوم کریں ۔
۲۔ پابندی وقت کے ساتھ بچے کے آنے جانے کا معقول انتظام فرمائیں۔
۳۔ اپنے بچے کو ٹی وی ،انٹر نیٹ ،موبائل فون سے دور رکھیں غلط تصاویر کو دیکھنےسے حافظہ کمزور ہوتا ہے ۔
۴۔ بچوں کو رات کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دیں۔
۵۔ گھر سے بچے کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں غیر شرعی اور لایعنی مشاغل سے بچائیں۔
۶۔ والدین بچے کے ذریعے کوئی زبانی پیغام نہ بھیجیں وقت ضرورت تحریرا اطلاع کریں ۔
۷۔ جامعہ میں مار پیٹ پر پابندی ہے اگر کوئی شکایت ہو تو والدین ،سرپرست ناظم تعلیمات سے رابطہ کریں غیر متعلقہ شخص کو دخل اندازی کی اجازت نہیں ہو گی۔
۸۔ طالبعلم کی اگر جامعہ یا جامعہ سے باہر کوئی قیمتی چیز (گھڑی ،موبائل رقم) یااس طرح کی کوئی بھی چیز گم ہو جائے تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی ۔
۹۔ داخلہ اس شرط سے مشروط ہو گا کہ طالبعلم ،والدین،سرپرست جامعہ کے اصول و ضوابط (حاضری ،وقت کی پابندی ،یونیفارم ،وقتا قوقتا جاری ہونے والی ہدایات ) کے پابند رہیں گے بصورت دیگر داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا ۔
۱۰۔ والدین ،طلبا،اساتذہ کے درمیان ممکنہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شراکت داری ضروری ہے تاکہ طلباٗ کے لیے خیالات فاسدہ سے دور رہتے ہوئے تعلیمی ،اخلاقی، روحانی اور جسمانی ترقی کا حصول آسان ہو ۔
۱۱۔ شعبہ حفظ میں سردیوں گرمیوں کی تعطیلات نہیں ہوتی عید الفطر میں ۲۷ رمضان سے ۵ شوال اور عید الاضحی میں ۷ دن کی تعطیلات ہوتی ہیں۔
۱۲۔ شعبہ درس نظامی میں سردیوں اور گرمیوں کی تعطیلات نہیں ہوتی البتہ سالانہ تعطیلات ۱۵ شعبان المعظم سے ۱۰ شوال المکرم تک ہوتی ہیں۔
۱۳۔ عید الاضحیٰ میں ۷ دن کی تعطیلات ہوتی ہیں ۔
۱۴۔ ہفتہ وار چھ دن تدریسی عمل جاری رہتا ہے بروز اتوار جامعہ میں تعطیل ہوتی ہے ۔
۱۵۔ ہفتہ وار تعطیل ہفتہ کے دن نماز ظہر کے بعد سے اتوار نماز مغرب تک ہے ۔
۱۶۔ اتور کے دن مقیم طلباٗ کی نماز مغرب میں حاضری ضروری ہے ۔