طلباء کا ضابطہ اخلاق

طلباٗ کا ضابطہ اخلاق

۱۔تمام طلبا ٔاخلاق ،وضع قطع اور لباس سنتِ مطہرہ کے مطابق رکھنے کے پابند ہوں گے ۔

۲۔صف بندی کے خصوصی اہتمام کے ساتھ نماز پنجگانہ مسجد میں ادا کرنا ضروری ہو گا۔

۳۔فجر تا اشراق تلاوتِ قرآن مجید اور دیگر وظائف کیلئے مسجد میں ہی بیٹھناہو گا۔

۴۔نمازِ عشا ٔکے بعد مقیم طلبا ٔ کا سورۃُ الملک کی تلاوت سماعت کرنا ضروری ہے۔

۵۔تمام طلبا ٔکوپیر شریف اور جمعرات کے روزے کا التزام کرنا ہو گا۔

۶۔اپنے سامان کی خود حفاظت کریں گے اور قیمتی اشیااپنے پاس نہ رکھیں گے۔

۷۔مقیم طلباکیلئے متعینہ اوقات میں ورزش یا مجوزہ کھیل ضروری ہے۔

۸۔ہفتہ وار بز مِ اَدب میں طلبا ٔکی شرکت ضروری ہو گی۔

۹۔ملٹی میڈیا ، موبائل فون ، لیب ٹاپ کا استعمال اندرون جامعہ ممنوع ہے۔ طلبا ٔ جامعہ میں موجودPCO کا استعمال کریں ۔

۱۰۔غیر متعلقہ کتب ، ڈائجسٹ اور رسائل پڑھنے اور رکھنے کی اجاز ت نہیںہے۔

۱۱۔جامعہ کے املاک کی حفاظت طلبا ٔ کی ذمہ دار ی ہے۔ نقصان سرپرست سے پورا کیا جائےگا۔

۱۲۔ظہر تا عصر تکرار میں مقیم /غیر مقیم طلبا ٔ کی حاضری ضروری ہے ۔

۱۳۔جامعہ طلبا ٔکے قیام و طعام کے علاوہ دیگر ضروریات بھی پوری کرتا ہے لہذا کسی غیر متعلقہ شخص سے اپنی ضروریات کا اظہار کرنا یا کچھ لینا ممنوع ہے۔

۱۴۔جامعہ کے احاطے میں صاف ستھرا یونیفارم پہننا ضروری ہے۔

۱۵۔دوپہر کے قیلولہ اور رات کو سونے کیلئے مقررہ وقت کی پابندی لازم ہے۔

۱۶۔ہر طالب علم کیلئے اپنا بستر صاف ستھرا اور مقررہ جگہ پر رکھنا ضروری ہے ۔

۱۷۔مقیم طالب علم اپنی باری پر کمرے کی صفائی کریںنیز دیواروں پر سٹکر چسپاں کرنے اور لکھنے کی اجازت
نہیںہے۔

۱۸۔ہر طالب علم اپنی جسمانی طہارت کا خیال رکھے گا۔ اور صاف ستھرا لباس زیب تن کرنے کا پابند ہو گا۔

۱۹۔بصورتِ علالت ہاسٹل میں قیام ناظمِ دارالاقامہ کی اجازت سے مشروط ہو گا۔

۲۰۔ہاسٹل میں مہمان ٹھہرانے کی اجازت نہیں ہے بصورتِ مجبوری دار الضیافہ میں ٹھہرانے کیلئے بھی اجاز ت درکار ہو گی۔

۲۱۔کھانے کے اوقات کا خیال رکھتے ہوئے بروقت ڈائننگ ہال میں پہنچناضروری ہے ۔

۲۲۔تمباکو نو شی اور دیگر نشہ آور اشیا ٔکا استعمال سخت ممنوع ہے۔

۲۳۔سیر سپاٹے اور غیر تعلیمی سرگرمیوں میں اپنا وقت ضائع کرنے والے طلبا ٔ کو خارج کر دیا جائے گا۔

۲۴۔ایک ماہ میں6چھٹیوں کی صورت میں داخلہ منسوخ کر دیا جائےگا۔ دوبارہ داخلے کیلئےداخلہ فیس اور سرپرست کی طرف سے چھٹی نہ کرنے کی یقین دہانی کرانا ضروری ہے۔

۲۵۔ریش تراشی ، فلم بینی ، بد اخلاقی اور بد کلامی کی صورت میں طالب علم کو خارج کر دیا جائے گا۔

۲۶۔مقیم طلبا ٔ کو عصر تا مغرب مرکزِ مصطفےٰیا مجوزہ جگہ کے علاوہ کہیں اور جانے کی اجاز ت نہیں۔

۲۷۔جامعہ میں سالانہ حاضری 80%ہونا ضروری ہے۔بصورت ِ دیگر سالانہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں
ہوگی۔

۲۸۔2دِن سے زائد کی رخصت ناظمِ تعلیمات سے 3دِن قبل منظور کروانا ہو گی۔ چھٹی کی درخواست کے ساتھ طالب علم کو خود حاضر ہونا ہو گا۔ کسی کے ہاتھ درخواست بھیجنا یا فون پر اِطلاع کر دینا نا
کافی ہے۔

۲۹۔کسی قسم کا اسلحہ/ بارود رکھنے کی اجازت نہیں ہے۔

۳۰۔کسی بھی طالب علم کو ناظمِ دارالاقامہ کی طرف سے الاٹ کیے گئے کمرے کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

۳۱۔طلبا ٔکو ایسے باہمی روابط رکھنے کی اجازت نہیں ہے جو اخلاقی لحاظ سے مشکوک بنائیں۔

۳۲۔سہ ماہی ، شش ماہی امتحانات سے پہلے اور بعد اور عیدین کی تعطیلات سے پہلے اور بعد چھٹی نہیں دی جائے
گی ۔

۳۳۔الیکٹرک پریس اور ہیٹرکا استعمال ممنوع ہے ۔ جامعہ میں ڈرائی کلینر متعین ہے جو رعایتی قیمت پر کپڑے دھوتا اور پریس کرتا ہے۔ اَز خود اجازت نہیں ہے۔

۳۴۔جامعہ میں قیام کے
دوران طلبا ٔ اپنی تعلیم سے دلچسپی رکھیں۔ جامعہ سے باہر ٹیوشن ، امامت یا کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے۔

۳۵۔ہر طالب علم پر لازم ہے کہ جامعہ کا شناختی کارڈ ہمہ وقت اپنے پاس رکھے اور گیٹ پر یا جب بھی اُس سے مطالبہ ہو تو پیش کر سکے ۔

۳۶۔اساتذہ ، منتظمین اور متعلقین جامعہ کا احترام لازم ہے۔