امتحات

نظام تعلیم وتربیت میں استحکام پیداکرنے طلباء میں ٹھوس اور مضبوط استعداد کے حصول کےلئے جامعہ میں تعلیم وتدریس کے ساتھ ساتھ امتحانات کا بھی منظم اور باقاعدہ انتظام موجود ہے ۔

سال میں سہ ماہی شش ماہی اورسالانہ امتحانات منعقد کئے جاتے ہیں ۔

یہ امتحانات امتحانی بورڈ کی سر پرستی میں منعقد کئے جاتے ہیں ۔

سالانہ امتحان میں کامیاب طلباء کو اسناد و انعامات سے نوازاجاتا ہے۔

قواعد و ضوابط

امتحانی نظام کی خلاف ورزی قابل اخراج جرم ہے۔

تمام طلباء حاجات ضروریہ سے فارغ ہو کر آئیں ۔

سالانہ امتحان میں شرکت کیلئے دوران سال ٪80حاضری لازمی ہے ۔

طالب علم کیلئے امتحان حال میں 15 منٹ پہلے پہنچنا ضروری ہے ۔

نقل کرتے ہوئے پقئے جانے پر طالب علم متعلقہ مضمون میں ناکام متصور ہوگا۔

منظور شدہ درخواست کی بنیاد پر سہ ماہی ، شش ماہی امتحان میں شریک نہ ہونے والاطالب علم سالانہ امتحان میں شریک ہو سکتا ہے، لیکن لیکن ہر مضمون میں ٪80 نمبر حاصل کرنا ضروری ہے۔

دو مضامین میں ناکام طالب علم ضمنی امتحان کا مجاز ہو گا پاس ہو نے کی صورت میں ترقی کا مستحق ہوگا۔

ناکام ہونے کی صورت میں اسی درجہ میں پڑھ سکتا ہے۔

کسی ایک مضمون میں ناکام طالب علم رعایۃ ترقی کا حقدار ہوگا۔

سادہ کاغذ ،اخبارات ،ودیگر کاغذات نیز موبائل فون امتحان گاہ میں ساتھ لاناممنوع ہے۔

امتحانات کا طریقہ کار

سال میں تین امتحان ہو تے ہیں

سہ ماہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محرم الحرام کے آخری عشرے میں
شش ماہی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ربیع الثانی کے تیسرے عشرے میں
سالانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔15 شعبان المعظم سے پہلے

تمام امتحانات تحریری ہوتےہیں۔ سہ ماہی ،شش ماہی امتحان میں کامیابی کاتناسب ٪50 ہے

سالانہ امتحان میں کامیابی کا تناسب ٪55 ہے

درجات کامیابی

ممتاز مع الشرف ٪80

ممتاز٪60

جید ٪48