داخلہ ٹیسٹ 2020
08جون 2020 بروز پیر شریف جامعۃ المصطفے کے سالانہ داخلہ جات 2020 کیلئے انٹری ٹیسٹ و انٹرویو کاحکومتی ایس، او، پیزکی مکمل پاسداری کرتے ہوئے مرکز مصطفے انٹرنیشل میں انعقاد ہوا، جس میں 300 سو سے زائد طلباٗ نے شرکت کی۔ جو طلباٗ بوجہ لاک ڈاون جامعہ میں حاضر ہونے سے قاصر تھے ان سے اس مجبوری کی رعائت رکھتے ہوئے داخلہ فارم آن لائن وصول کیئے گئےباقی طلباٗ نے خود حاضر ہو کرداخلہ فارم 4جون سے پہلےہی جمع کروا دیئے تھے داخلہ ٹیسٹ کا وقت 10بجے تھا لیکن طلباٗ وقت سے پہلےہی حاضر ہو چکے تھے۔ ایڈمیشن سیل کی طرف سے طلباٗ کی سہولت کیلئے داخلہ فارم کے مطابق رولنمبر سلپزکی فہرستیں جاری کی گئ تھیں رولنمبرسلپ کی وصولی کیلئے 5 بوتھ قائم کیئے گئے تھے جہاں سے طلباٗ نے وضع کردہ نظم وضبط کے مطابق رولنمبر سلپزوصول کیں۔ امتحان گاہ میں رولنمبر سلپ اور فیس ماسک ضروری تھا اس لئے داخلی دروازے پر فرداّ فرداّچیکنگ کی گئی اور ایس،او،پیز کے تحت مناسب فاصلے پر بٹھایا گیا امتحانی عملہ نے طلباء کی نشست گاہ پر پہنچ کر ان کی راہنمائی کی۔ مقررہ وقت پر جوابی کاہیاں وصول کرکے طلباء کو اگلے مرحلے کیلئے جو انٹرویوز تھا بیسمنٹ میں بھیج دیا گیا انٹرویوز کیلئے 6بوتھ قائم تھے یہ مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے اختتام پزیر ہوا۔
سب کیلئے ظہرانے کا بندوبست تھا کھانا تناول کرنے کے بعداس دعا کے ساتھ الوداع ہوئے کہ سفر بخیر و عافیت رہے