+92 55 111 786 092 [email protected]
Jamiat-ul-Mustafa
  • سٹوڈنٹ پورٹل
  • ہوم پیج
  • تعارف
    • تعارف بانی ادارہ
  • ایڈمیشن
    • ایڈمیشن رجسٹریشن
    • داخلہ کی تفصیلات
    • داخلہ فارم
  • اساتذہ کرام
  • گیلری
  • رابطہ
  • Home
  • -
  • شعبہ حفظ
  • -
  • ضروری ہدایات

ضروری ہدایات

May 27, 2019 602 Comments off root شعبہ حفظ

سر پرست ،والدین کے لیے ضروری ہدایات
۱۔ ہر ماہ کم از کم ایک بار جامعہ آکر اپنے بچے کی تعلیمی کیفیت معلوم کریں ۔
۲۔ پابندی وقت کے ساتھ بچے کے آنے جانے کا معقول انتظام فرمائیں۔
۳۔ اپنے بچے کو ٹی وی ،انٹر نیٹ ،موبائل فون سے دور رکھیں کیوں کے اس کے اثرات بچے کہ حافظہ اور اخلاق پر مرتب ہوتے ہیں ۔
۴۔ بچوں کو رات کی تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت نہ دیں۔
۵۔ گھر سے بچے کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کریں غیر شرعی اور لایعنی مشاغل سے بچائیں۔
۶۔ والدین بچے کے ذریعے کوئی زبانی پیغام نہ بھیجیں بوقت ضرورت تحریرا اطلاع کریں ۔
۷۔ جامعہ میں مار پیٹ پر پابندی ہے اگر کوئی شکایت ہو تو والدین ،سرپرست ناظم تعلیمات سے رابطہ کریں ،غیر متعلقہ شخص کو دخل اندازی کی اجازت نہیں۔
۸۔ طالبعلم کی اگر جامعہ یا جامعہ سے باہر کوئی قیمتی چیز (گھڑی ،موبائل یا رقم)  گم ہو جائے تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی ۔
۹۔  طالبعلم ،والدین،سرپرست جامعہ کے اصول و ضوابط (حاضری ،وقت کی پابندی ،یونیفارم ،وقتا قوقتا جاری ہونے والی ہدایات ) کے پابند رہیں گے بصورت دیگر داخلہ منسوخ کر دیا جائے گا ۔
۱۰۔ والدین ،طلبا،اساتذہ کے درمیان ممکنہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شراکت داری ضروری ہے تاکہ طلباٗ کے لیے  تعلیمی ،اخلاقی، روحانی اور جسمانی ترقی کا حصول آسان ہو ۔
۱۱۔ شعبہ حفظ میں موسم سرما و گرما کی تعطیلات نہیں ہوتی عید الفطر میں ۲۷ رمضان سے ۵ شوال اور عید الاضحی میں ۷ دن کی تعطیلات ہیں۔
۱۲۔ شعبہ درس نظامی میں موسم سرما و گرما کی تعطیلات نہیں ہوتی البتہ سالانہ تعطیلات ۱۵ شعبان المعظم سے ۱۰ شوال المکرم تک ہیں۔
۱۳۔ عید الاضحیٰ میں ۷ دن کی تعطیلات ہوتی ہیں ۔
۱۴۔ ہفتہ میں چھ دن تدریسی عمل جاری رہتا ہے بروز اتوار جامعہ میں تعطیل ہوتی ہے ۔
۱۵۔ ہفتہ وار تعطیل ہفتہ کے روز نماز ظہر کے بعد سے اتوار نماز مغرب تک ہے ۔
۱۶۔ اتور کے روز مقیم طلباٗ کی نماز مغرب میں حاضری ضروری ہے ۔

Share:
Footer logo

جامعہ المصطفیٰ ترویجِ شریعت اور احیائے سنت کی عظیم روحانی تحریک ادارةالمصطفیٰ کے زیرِ اہتمام چلنے والی وہ درسگاہ ہے جو اسلام کی پہلی درسگاہ صفہ کا نظریاتی اور فکر ی تسلسل ہے پیر زادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی کی زیرِ سر پرستی ۱۹۹۶ئ کو جامعة المصطفٰے کا سنگ بنیاد رکھا گیا

رابطے کے لئے

055 111 786092 [email protected] جامعۃ المصطفی، بالمقابل ایجوکیشن بورڈ، گوجرانوالا، پاکستان

کارآمد لنکس

  • داخلہ فارم
  • یو نیفارم
  • میسرسہولیات
  • موسم کے لحاظ سے تعلیمی اوقات

Instagram

Follow Me!

Copyright © 2023 Jamiat-ul-Mustafa. All Rights Reserved.